حکومت نے خاتم الانبیاء نام کی تنظیم کو کالعدم قرار دیدیا، تنظیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے خاتم الانبیاء نام کی تنظیم کو کالعدم قرار دیدیا، تنظیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری، وفاقی حکومت نے خاتم الانبیاء نام کی تنظیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تنظیم خاتم الانبیاء کو دہشتگردی میں ملوث ہونے پر کالعدم قرار دیا گیا ہے، تنظیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق حکومت پاکستان نے تنظیم خاتم الانبیاء کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔حکومت نے تنظیم خاتم الانبیاء کوکالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسی طرح پاکستان نے 88 سے زائد دہشتگرد تنظیموں ،عناصر پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ان تنظیموں کو اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ کالعدم اور شدت پسند تنظیموں طالبان، داعش، دیگرسے منسلک افراد کے اثاثے اور جائیدادیں فوری ضبط یا منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد پرہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب 18اگست سے کالعدم تنظیموں سے متعلق نوٹیفکیشن کا بھی اجراء کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش، القاعدہ ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشتگرد عناصر پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان عناصر کی منقولہ غیرمنقولہ جائیدادیں فوری ضبط کرلی گئی ہیں۔ بینکوں اور دیگر فنانشل اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی اور بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020ء منظور بھی کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کے متن میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کیلئے قرضہ یا مالی معاونت پر پابندی ہوگی۔ کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈ جاری نہیں کرسکے گا۔ پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔ منسوخ شدہ اسلحہ ضبط کرلیا جائے گا۔ منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والا سزا کا مرتکب ہوگا۔ایسے شخص کو نیا لائسنس بھی نہیں جاری کیا جائے گا۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کو 5کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ بل میں ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والوں سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جائیداد بغیر کسی نوٹس ضبط یا منجمد کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close