نیب نے دو سال میں کرپشن کا کتنا پیسہ قومی خزانے میں واپس جمع کروایا؟ اعداد و شمارجاری

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہوکر بلاامتیاز احتساب کے لیے کوشاں ہے۔ایک بیان میں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے زیر التوا مقدمات کو بھی نمٹایا گیا ہے جبکہ نیب نے دو سال میں 363.918 ارب روپے وصول کرکے خزانے میں

جمع کرائے ہیں۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کو آگاہی، تدارک، انفورسمنٹ پالیسی کے تحت بدعنوانی ختم کرنے کا اختیار دیا گیا، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر،فعال اقدامات کررہا ہے، نیب انسدادبدعنوانی، خردبرد، اختیارات سے تجاوز کے مقدمات پر توجہ دیتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کو نمٹانے کے لیے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری پر شکایات مکمل کرنے کے لیے 90 روز مقرر کیے گئے ہیں جبکہ بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کے لیے بھی 90 روز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں