مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے دی جانیوالی گرانٹ میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ورکرز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے گرانٹ ڈبل کردی۔مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے پہلے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ دی جاتی تھی جو اب بڑھا کر دوگنا یعنی 2 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اسے 5 سے

بڑھا کر 6 لاکھ کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کو متحرک اور منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو منافع کمانے والے شعبے میں تبدیل کر دیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ای او بی آئی میں بھی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close