کورونا وائرس ختم مگر ایک اور خطرناک وبا نے سر اٹھا لیا، پنجاب میں کئی کیسز سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی) کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد ڈینگی نے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے ،پنجاب میں ڈینگی بخار کے 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کیسز پنجاب کے شہر حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں، 5نئے کیسز کے بعد صوبے میں رواں سال

3ڈینگی کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 2 شہروں سے ایک ہفتے میں 773مقامات سے ڈینگی لاروا پایا گیا۔لاہور میں 36گھروں اور 43کمرشل مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا، راولپنڈی کے 309گھروں اور 367مقامات پر لاروا موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close