جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیسٹ سوسائٹی کونسل کی گورننگ باڈی کا اجلاس،جس میں تمام پلمونالوجسٹ ڈاکٹرز کی شرکت تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور چیسٹ سپیشلسٹ و پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ملکی سطح پر گورننگ کونسل پاکستان چیسٹ سوسائٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر بریگیڈیئر
کمال ظفر،ڈاکٹر نغمان بشیر اور عبدالغفور کے علاوہ ملک کے نامور ڈاکٹرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ اجلاس میں پلمونالوجی اور چیسٹ کے حوالے سے نو بیماریاں زیر بحث آئیں جن پر تفصیلی تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی جس سے تمام ڈاکٹرز کو ان کے بارے میں آگاہی ہوئی جس پر اب تمام ڈاکٹرز اس کانفرنس میں دی گئی بیماری کے حوالے سے گائیڈ لائن پر عمل کرکے عوام کو طبی ریلیف بہتر انداز میں فراہم کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں