لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت کا انتہائی شاندار اقدام، سرکاری سکولوں میں کلاسز کا آغاز کرنے کا اعلان،بچوں اور والدین کیلئے اہم خبر، پنجاب حکومت نے انتہائی شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری سکولوں میں شام کی کلاسز کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آفٹر نون سکولوں کا مقصد سکول ترک کرنے والے
بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنا ہے۔ ابھی تک 22 اضلاع میں 577 سکول قائم کردیے گئے ہیں۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے مڈل اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے اور تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے لیے انصاف آفٹر نون اسکول کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 22 اضلاع میں اب تک 577 انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان سکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلباء رجسٹرڈ ہو کر تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں