جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں عوام کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں عوام نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکئی فٹبال میچ کے دوران شکئی سب انسپکٹر عثمان خان جس ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا۔ اس پر جب مخالف ٹیم نے

گول کیا تو سب انسپکٹر عثمان وزیر نے اس گول کرنے والے کھلاڑی کو پکڑ کر مارا پیٹا۔ اس دوران اسکے ساتھ آنے والے پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس سب انسپکٹر عثمان کا رویہ ناقابل برادشت ہے۔ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہوناچاہیے۔ پولیس اہلکار بلاوجہ مقامی لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے سب انسپکٹر عثمان وزیر کا لوگوں سے برتاؤ ٹھیک نہیں تھا اس کی وجہ سے تحصیل وانا سے شکئی ٹرانسفر ہوا، انہوں نے ڈی پی او جنوبی وزیرستان، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اپیل کی ہے کہ پولیس سب انسپکٹر عثمان وزیر کا جلد از جلد اس کا تبادلہ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں