کورونا وائرس انفیکشن عروج پر پہنچ چکا ،ماہرین نے کورونا کی دوسری لہرآنے کی پیشنگوئی کر دی

ٹوکیو(پی این آئی) جاپان کو مشاورت فراہم کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس انفیکشن عروج پر پہنچ چکا ہو لیکن اس کے دوبارہ زور پکڑنے کے خدشات تاحال موجود ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی ماہرین کے ایک پینل نے یومیہ بنیادوں پر کوووڈ۔19 کی علامات کے

حامل افراد کی تعداد کے تازہ ترین اعداد و شمار کا جائزہ لینے کہا ہے کہ ملک بھر میں 27 سے 29 جولائی کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد عروج پر تھی جس کے بعد سے اس تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگست کے وسط تک فٴْوکٴْواوکا اور اوکیناوا میں انفیکشنز کی تعداد کم ہو گئی تھی تاہم اگست کے وسط میں موسم گرما کی بون تعطیلات کے ایام کے ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماہرین نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں انفیکشن اپنے عروج پر قائم نظر آتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ سے مئی کے دوران کورونا کی پہلی لہر کے آخری دور میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے مراکز اور ہسپتالوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوساکا اور اوکیناوا سمیت چند میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں