مسلم لیگ ن جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر وجود میں آئی، ن لیگی کہتے ہیں کہ حکومت نے خود نواز شریف کو بھیجا تھا اب ہم کیسے بلوائیں، بڑے پی ٹی آئی لیڈر نے الزام لگا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر وجود میں آئی، ن لیگی کہتے ہیں کہ حکومت نے خود نواز شریف کو بھیجا تھا اب ہم کیسے بلوائیں، بڑے پی ٹی آئی لیڈر نے الزام لگا دیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل

میں آئی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نواز شریف کو بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے خود نواز شریف کو بھیجا تھا اب ہم کیسے بلوائیں۔ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کی تشکیل ہوئی۔گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ نواز شریف کی لندن روانگی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو دھچکہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے وفاقی کابینہ میں بھی بات ہوئی۔سابق وزیر اعظم کی واپسی کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close