نواز شریف کو لندن سے پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، عملی کارروائی کب شروع ہو گی؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) نوازشریف کو لندن سے پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، عملی کارروائی کب شروع ہو گی؟ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن سے وطن واپس لانے کی ٹھان لی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کو وطن واپسی لانے سے متعلق

حکومتی فیصلے کی تصدیق کی۔ذرائع کےمطابق آئندہ ہفتے سے ن لیگی قائد کی وطن واپسی کے لیے کارروائی شروع کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کے لیے وزارت داخلہ کو برطانیہ اور انٹرپول کو خط لکھنا ہوگا۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نیب کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن لانےمیں کوئی کردار نہیں۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نیب نے نہیں دی تھی، انہیں عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے حکومتی اعلانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے۔انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز کو واپس نہیں لاسکتی تو کیا نوازشریف کو لانا آسان ہوگا۔شیخ رشید ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دینے پر پچھتا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close