لاہور ہائی کورٹ نے لوہا پگھلنے والی فیکٹریوں کے بارے میں کیا حکم جاری کر دیا؟ اب کام کیسے ہو گا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے لوہا پگھلنے والی فیکٹریوں کے بارے میں کیا حکم جاری کر دیا؟ اب کام کیسے ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے

ماحولیاتی آلودگی سدباب کے لئےعبوری تحریری حکم میں نشاندہی کی ہے کہ ماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کا بھوسا جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز پیش کی. عدالت نے کمیشن کی تجویز پر فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےمحکمہ ماحولیات کو حکم دیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے محکمہ داخلہ کو چٹھی لکھی جائے. عدالت کے روبرو محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کرائی ،مشینی کٹائی سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا. فیصلے میں قرار دیا گیا کہ فصلوں کے بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے. اسی معاملے پر اب مزید سماعت آٹھ ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close