پاکستان میں 28 ہوٹلوں کے سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے، ہوٹل فوری طور پر سیل کر دیئے گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

مانسہرہ (پی این آئی)پاکستان میں 28 ہوٹلوں کے سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے، ہوٹل فوری طور پر سیل کر دیئے گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28ہوٹلز اور ریستورانوں کے 47 اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل

کر دیے گئے ہیں ۔کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اب تک بالاکوٹ سب ڈویژن کے علاقے بالاکوٹ، گڑھی حبیب اللّٰہ، مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹل سیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close