اگر کسی ملازم نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو ۔۔۔۔۔۔ تشویشناک صورتحال سامنے آ گئی

کینبرا(پی این آئی)اگر کسی ملازم نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو ۔۔۔۔۔۔ تشویشناک صورتحال سامنے آ گئی۔آسٹریلیا میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ جو ملازم کرونا ویکسین کے استعمال سے انکار کرے گا اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے

کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کئی شہریوں میں ممکنہ کروناویکسین سے متعلق تشویش اور تحٖفظات ہیں، ان کا کہنا ہے یہ مضر صحت ہوسکتی ہے جس سے دیگر بیماریاں پھیلیں گی۔آسٹریلیا میں ابھی کرونا ویکسین موجود نہیں لیکن تیار ہونے یا پھر دیگر ممالک سے حاصل کیے جانے کے بعد مختلف دفاتر کا کوئی بھی ملازم خود پر اس کے استعمال سے انکار کرے گا اسے نوکری پر نہیں رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close