اگلے 12 گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 12 گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ

،شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں،پلوامہ،اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج صبح سرینگراورشوپیاں میںدرجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں24 ، Leh سات ، پلوامہ14،اننت ناگ اوربارہ مولہ میں16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں