دو شہزادوں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں دوریاں کیسے پیدا ہوئیں؟ وزیراعظم عمران خان کی کونسی بات سعودی ولی عہد کو ناگوار گزری؟انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرنے اپنے ویڈیو ولاگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورسعودی کرائون پرنس محمد بن سلمان کےمابین پیدا ہونیوالی دوری پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے

شہزادے وزیراعظم عمران خان میں دوری کی وجہ ترکی کو سعودی عرب پر فوقیت دینا بنی۔ رائوف کلاسر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں خرابی اس وقت پیدا ہونا شروع ہوئی جب وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب کے بعد ترکی کے صدر طیب اردوان کیساتھ ملاقات کی اور دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط بنانے کااعادہ کیا تھا ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی قیادت کی یہ خواہش ہوتی ہے جیسے اقوام متحدہ میں طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھے گئے ایسے ہی ہماری تعریف کی جائے اگر اس کے برعکس ہوتا ہے تو پھر حالات میں کشیدگی آتی ہے یہی صورتحال پاکستان اور سعودی عرب کے مابین چل رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close