سرکاری گھروں میں غیر قانونی مقیم مکینوں کی الاٹمنٹ منسوخ، سپریم کورٹ نے کتنے دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد:(پی این آئی)سرکاری گھروں میں غیر قانونی مقیم مکینوں کی الاٹمنٹ منسوخ، سپریم کورٹ نے کتنے دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا؟ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو 2 ماہ میں سرکاری گھر غیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور میرٹ پر

الاٹمنٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ میں سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 2 ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں