موسلا دھار بارش سے بڑا شہر پانی پانی ہو گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل، مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)موسلا دھار بارش سے بڑا شہر پانی پانی ہو گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل، مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی۔موسلادھار بارش سے لاہور پانی پانی ہوگیا، کئی شاہراہیں تالاب بن گئیں، گلی محلے ڈوب گئے، نشیبی علاقوں کے گھروں اور جنرل اسپتال کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا

پانی داخل ہوگیا، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 189 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، تاج پورہ میں 176، گلشن راوی میں 160 ملی میٹر بارش ہوئی۔شہر کے کچھ علاقوں سے پانی نکال دیا گیا، کچھ مقامات پر پانی اب بھی جمع ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔لاہور میں آدھی رات کے وقت شروع ہونے والی زوردار بارش وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہی، بارش اس قدر تیز تھی کہ نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔جنرل اسپتال کی پلمونولوجی اور سائکاٹری سمیت دیگر وارڈز اور نرسنگ کالج بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں، فردوس مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس میں بھی پانی جمع ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں