وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مہنگائی کا اعتراف کر لیا لیکن معیشت کی خرابی کا کیا بہانہ پیش کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مہنگائی کا اعتراف کر لیا لیکن معیشت کی خرابی کا کیا بہانہ پیش کیا؟وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے مفاد پرستی اورکرپشن کی سیاست کا وقت چلا گیا، اب ملک کو آگے لے جانے کی سیاست ہوگی، مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن اس کی وجوہات ہیں، عمران خان

کی پہلی ترجیح قیمتوں کو کم کرنا ہے۔شبلی فراز نے وفاقی وزرا شفقت محمود، علی محمد خان، فخر امام، زلفی بخاری اور رزاق داؤد کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومتی کارکردگی رپورٹ وزارتوں کی طرف سے بھی فراہم ہوگی، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد خاص مقصد کیلیے تھی، عمران خان نئی نسل کے مستقبل کے امین ہیں، کورونا کی وجہ سے معیشت کمزور ہوگئی تھی، مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی، ہمیں اب بھی چیلنجز درپیش ہیں۔مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا حکومت نے لگژری اشیا پر ڈیوٹی بڑھائی، تجارتی خسارے پر قابو پانا بھی اہم چیلنج تھا، کورونا سے پہلے برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا، معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، ہماری پالیسی کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی، حکومت میں آئے تو برآمدات میں کمی کا چیلنج درپیش تھا، 5 بڑے برآمداتی شعبوں کیلیے پیکج کا اعلان کیا، ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا، ایکسپورٹ کی بہتری کے لیے کوششیں کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close