21 سے 24 اگست بارشوں کا پانچواں اسپیل کہاں کہاں سیلابی ریلے کا باعث بنے گا؟ محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)21 سے 24 اگست بارشوں کا پانچواں اسپیل کہاں کہاں سیلابی ریلے کا باعث بنے گا؟ محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی؟محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 40 ملی میٹر سے زائد بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ

کراچی میں مون سون کا پانچواں اسپیل شروع ہونے جا رہاہے ، جس کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ نئی ایڈوائزری میں بتایا گیاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے،پانچویں اسپیل کا دورانیہ 21 سے 24 اگست تک ہوگا،کل سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارش ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close