پاکستان فلسطین کی زمین میں دو ریاستوں کے قیام کا حامی ہے، آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، مسئلے کے حل کی جانب قدم ہے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان فلسطین کی زمین میں دو ریاستوں کے قیام کا حامی ہے، آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، مسئلے کے حل کی جانب قدم ہے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی

ارادہ نہیں، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان فلسطینیوں کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، پاکستان القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی، مضبوط اوردیرپا ہیں، وزیرخارجہ کے دورہ چین کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close