وہ شہر جہاں گذشتہ تین روز میں بجلی گرنے کے 10 ہزار واقعات ہوئے، کتنے ہزار ایکڑ پر آگ پھیل گئی؟ کتنے ہزار مکان متاثر ہو گئے؟

لاس اینجلس (پی این آئی)وہ شہر جہاں گذشتہ تین روز میں بجلی گرنے کے 10 ہزار واقعات ہوئے، کتنے ہزار ایکڑ پر آگ پھیل گئی؟ کتنے ہزار مکان متاثر ہو گئے؟ امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے دس ہزار واقعات کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے،

درجنوں مکانات نذر آتش ہوگئے جبکہ ہزاروں دیگر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں مکینوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ نے سب سے زیادہ ناپا، سونوما اور سولانو کاونٹیز کو متاثر کیا ہے۔ چار سو کے قریب ایسے مقامات ہیں جہاں آگ بھڑکی ہوئی ہے.جھلسنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔حکام نے سیکرامینٹو کے نواحی شہر ویکا وئل میں لوگوں کو علاقہ جزوی طور پر خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بجلی گرنے اور درجہ حرارت گرم ہونے کے سبب آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔بیس لاکھ افراد کو بجلی کے تعطل کا سامنا ہے۔ ڈولن علاقے میں آگ لگانے کے الزام میں تیس برس کے شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔آگ کولراڈو میں بھی لگی ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ پچیس ہزار ایکٹر رقبہ لپیٹ میں آچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں