اسلام آباد(پی این آئی):سعودی عرب سے تعلقات میں خرابی قائم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کس اہم ملک کے دورے پر روانہ ہو گئے؟ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پرچین روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ چین میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ چین میں ہونے والے ”پاک چین
اسٹریٹیجک مذاکرات“ کے دوسرے دور میں شرکت اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ان مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری فیز۔II سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا۔واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاسی راہنما ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں