نااہلی کیس، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 17 ستمبر تک کی مہلت دے دی گئی، نتیجہ کیا ہو گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)نااہلی کیس، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 17 ستمبر تک کی مہلت دے دی گئی، نتیجہ کیا ہو گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جواب جمع کرانے کے لیے 17 ستمبر تک مہلت دے دی۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیس میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواستیں زیر التواء ہیں جبکہ نااہلی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر التواء ہے۔جواب میں مزید بتایا گیا کہ 2 جون کو فیصل واوڈا نے درخواستین مسترد کرنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے جواب میں بتایا کہ فیصل واوڈا نے موقف اپنایا ہے کہ ان کےخلاف درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور وفاقی حکومت نے آج بھی جواب جمع نہیں کروایا جس پر عدالت نے فیصل واوڈا کو جواب جمع کرانے کے لئے 17 ستمبر تک مہلت ديدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close