امریکا کی نئی ممکنہ قیادت نے کشمیریو ں کی حمایت کر دی، مسئلہ کشمیر جلد حل ہونے کا امکان

نیویارک(پی این آئی )امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس کے بطور امیدوار نامزدگی کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں

ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ضرورت پڑے تو مداخلت کی جانی چاہیے۔دوسری جانب بھارتی ڈیفنس ریسرچ ونگ نے کہا ہے کہ کملا کے کشمیر پر خیالات بہت سخت ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں