بدین(پی این آئی)رینجرز اہلکار 7 سال تک لاپتہ رہنے کے بعدکہاں سے ملا؟ اتنے سال سے کوئی کیوں نہیں بولا؟ کوئی بتانے کو تیار نہیں، خاندان میں جشن کا سماں، بدین سےسات سال قبل لاپتہ ہونے والے رینجرز کے رٹائرڈ حوالدار کا کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سات سال سے لاپتہ شخص کی خبر ملتے
ہی اسکی بیمار ضعیف ماں اور بیوی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم انہوں نے قیدی کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے ۔بدین شہر کہ محلہ ملوک شاہ کے رہائشی رینجرز کہ رٹائرڈ حولدار سکندر والد علی محمد انڑ سات سال قبل بدین سے لاپتہ ہوگیا تھا. سکندر انڑ کی ضعیف العمر بیمار والدہ، بیوی، بچوں اور بھائی نے سکندر کی بازیابی کہ لئے کئی بار احتجاج کیا ۔سول اور فوجی حکام سے اپیلیں کرنے کے علاوہ میڈیا میں بھی سکندر کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی کی تھی.چند روز قبل کسی ذرائع سے سکندر کی کراچی سینٹر جیل میں قید ہونے کی اطلاع پر سکندر کہ گھر میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی اور سکندر کے بھائی رجب انڑ نے کراچی سینٹر جیل پہنچ کر قید بھائی سے ملاقات بھی کی. کراچی سکندر انڑ کے چھوٹے بھائی اور مقامی الیکٹریشن رجب انڑ نے بھائی کہ کراچی جیل میں قید کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے بتایا کہ اس کو پندرہ روز قبل جیل میں قید کیا گیا اس سے قبل سات سال وہ کہاں اور کس مقام پر تھا کوئی پتا نہیں سکندر کہ بھائی رجب نے بتایا کہ جیل حکام نے مقدمہ اور کس کیس میں سکندر کو قید کیا ہے تفصیل نہیں دے اور کچھ بتانے کو تیار نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں