فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں ایک نئی قسم کے وائرس کے مریض کی تصدیق ہو گئی،بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں

کوئٹہ (پی این آئی)فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں ایک نئی قسم کے وائرس کے مریض کی تصدیق ہو گئی،بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبہے میں داخل ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ خاتون سمیت 2 مریضوں کو دسچارج کردیا گیا ہے۔فاطمہ

جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق کانگو کے شکار مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اسپتال انتظامیہ کےمطابق ایک نوجوان کو کانگو کے شبہے میں اسپتال لایا گیا، جس کے خون کے نمونوں کی رپورٹ کے مطابق اس میں وائرس کے جراثیم موجود ہیں، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دوسری طرف ایک خاتون اور نوجوان کی کانگو وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، نوجوان کا تعلق کوئٹہ جبکہ خاتون کا تعلق لورالائی سے ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کانگو وائرس کے 14 مشتبہ افراد کو اسپتال میں لایا گیا، جن میں 6 میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ وائرس سے متاثرہ ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close