میرا ضمیر اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے حتمی اور دوٹوک اعلان کر دیا، کہا کہ فلسطین کے لیے ہم اللہ کو جوابدہ ہیں

اسلام آباد (پی این آئی)میرا ضمیر اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے حتمی اور دوٹوک اعلان کر دیا، کہا کہ فلسطین کے لیے ہم اللہ کو جوابدہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہو گا، فلسطین سے متعلق ہم نے ﷲ کو جواب دینا ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ خراب تعلقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔اس کے علاوہ سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدہ رواں برس یا اگلے برس کے اوائل تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close