اپوزیشن کے لیے بری خبر ، کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا عمران اب لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار، بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ، حکومت پر نااہلی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر نہیں چلتے اور یہ سچ ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے این آر او نہیں دے سکتے، عمران خان ملکی مفاد کے لیے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔

عمران خان تمام ریاستی اداروں اور اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وزیراعظم نے 2 سال میں بالاکوٹ، بھارت ، کورونا اور کمزور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا کیا۔ 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان وزیراعظم بنے جس کی کوئی مثال نہیں، اپوزیشن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے، کپتان اب لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو دھچکہ لگا، ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بروقت فیصلے کیے۔ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کورونا پر قابو پایا گیا، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت کا کورونا کیسز سے متعلق موازنہ کیا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام حکومت کا بہترین منصوبہ ہے،اس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے مالی امداد تقسیم کی گئی، احساس کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ مستحقین کوماہانہ وظیفہ دیاجارہا ہے، احساس لنگر خانوں پرتوجہ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں