کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ماہر صحت نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کے دوبارہ پھیلاوکا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں

کافی حد تک کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماسک کا استعمال کم نہیں کرنا، اس بداحتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آسکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اوپر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں