مریم نواز کی اس جوتی کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی زیادہ ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مہنگے ترین برانڈ DIOR کی جوتی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ٹوئٹر پر راحیل خان نامی ایک صارف نے مریم نواز کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جو جوتی پہنی ہوئی ہے اس کی قیمت 621 ڈالر یعنی ایک

لاکھ 4 ہزار 379 روپے بنتی ہے۔ راحیل خان نے مریم نواز کے لگژری جوتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری اس ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے جو پاکستان کے بھوکوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز نے DIOR کمپنی کی جو جوتی پہنی ہوئی ہے اسی طرح کی جوتیاں کمپنی کی ویب سائٹ پر 344 سے 735 ڈالر کے درمیان فروخت کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close