مٹھائی اور چاکلیٹوں کی برآمدات کروڑوں ڈالر میں پہنچ گئیں

ایران (پی این آئی)مٹھائی اور چاکلیٹوں کی برآمدات کروڑوں ڈالر میں پہنچ گئیں، ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 مہینوں کے دوران 152 ملین 892 ڈالر کی مالیت پر مشتمل مختلف قسم کی ڈبل روٹی، مٹھائی، چاکلیٹ اور بسکٹ کو 56 مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔سید

روح اللہ لطیفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مٹھایاں اور چاکلیٹ کی صنعت 1970 کی دہائی کے بعد سے مصنوعات کی پیداوار میں ترقی اور جدید مشینری کے استعمال کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس شعبے کی مصنوعات کو دنیا کے تمام حصوں میں برآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 58 ملین 9 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل 39 ہزار 588 ٹن مختلف قسم کی مٹھائی اور چاکلیٹ کو 38 ممالک میں برآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس عرصے کے دوران 53 سے زائد ممالک کو 106 ہزار 336 ٹن خشک اور تازہ روٹی اور خشک آٹا، بسکٹ اور ویفر اور دیگر اناج کی مصنوعات برآمد کی ہیں جن کی مالیت کی شرح 94 ملین 883 ہزار ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں