وزیر اعظم عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے، لیکن اب ایسا کبھی نہیں ہو گا، وزیراعظم کے مشیر کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے، لیکن اب ایسا کبھی نہیں ہو گا، وزیراعظم کے مشیر کا انکشاف، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹرپل پلس این آراو مانگا جا رہا ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی۔ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟انہیں بتانا چاہتا ہوں یہاں ہے تبدیلی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی اورحزب اختلاف کا ایجنڈا چور دروازے سے کرسی حاصل کرنا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی ہمارا وزیراعظم ہے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا عمران خان ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ ایک وزیر اعظم وہ تھا جو مودی کو گھر لایا اور اماں کے لیے ساڑیاں تحفے میں دیں۔ نواز شریف دور میں مودی کی ائر پورٹ پر امیگریشن ہوئی نہ اسے ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے اور ہم 5 سال پورے کریں گے۔ ہر بات پر ریاست کو طعنے دینے والے کس کی خدمت کرتے ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close