متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کے بعد امریکہ اب اسرائیل کا معاہد ہ کس بڑے عرب ملک سے کرانے لگا ہے؟ٹرمپ کے داماد نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) کئی عرب ممالک نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم سعودی عرب نے اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے۔اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر ایڈوائزر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ناگزیر ہیں۔جیرڈ کشنر نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں نوجوان نسل اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے اور یہودی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔نوجوان سعودیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں سیلیکون ویلی کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کیساتھ بطور تجارتی شراکت دار، ٹیکنالوجی اور سیکرٹری پارٹنر کے طور پر جڑنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں امارات ، اسرائیل معاہدے کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close