بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ، کہاں کہاں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم پیر کی شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہا، پیر کی صبح اور شام کے

اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ ،ٹھٹھہ ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم پیر کی شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں دو مختلف سمتوں جنوب مغربی اور مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ سکتی ہیں، اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ، پیر کی رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور منگل کو شہر میں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں