نیب نے سیاست دانوں کی طلبی کی لائنیں لگا دیں، ن لیگ، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اور عثمان بزدار کے کیس کے حوالے سے اہم ترین سابقہ افسر بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب،

لاہور (پی این آئی)نیب نے سیاست دانوں کی طلبی کی لائنیں لگا دیں، ن لیگ، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اور عثمان بزدار کے کیس کے حوالے سے اہم ترین سابقہ افسر بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب،، قومی احتساب بیور (نیب) لاہور نے رواں ہفتے مختلف شخصیات کو طلب کر لیا ہے۔قومی احتساب بیور (نیب) لاہور کے

ترجمان کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو کل 17 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔حنیف عباسی کو اسپورٹس بورڈ کرپشن سے متعلق الزامات پر طلب کیا گیا ہے، انہیں 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیجا گیا ہے۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو تمام سوالات کے جوابات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب لاہور نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینا کو بھی کل 17 اگست کوبلایا ہے، غضنفر عباس چھینا اور ملک کرامت پر الزامات ہیں۔مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو بھی کل 17 اگست کو نیب کی جانب سے بلایا گیا ہے، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین سے متعلق کیس پر طلبی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری راحیل صدیقی کو بھی کل طلب کیا ہے، راحیل صدیقی کو نیب کے سوالنامے کے جوابات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو نیب لاہور نے 19 اگست کو بلایا ہے، انصر مجید نیازی پر غیر قانونی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریوں کا الزام ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ایک نجی ہوٹل کو شراب لائسنس سے متعلق 18 اگست کو سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔نیب لاہور نے نون لیگ کےسابق ایم پی اے ماجد ظہور کو بھی کل طلب کر لیا ہے،ماجد ظہور کو کچی آبادی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں طلب کیا گیاہے ۔ترجمان نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماجد ظہور کو بطور ناظم اس کیس میں بلایا گیا ہے،مذکورہ کیس میں شہباز شریف، محسن لطیف، ریوینیو اور اوقاف کے افسران بھی شاملِ تفتیش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close