محکمہ صحت پنجاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کورونا سے بچاؤ کی احتیاط کریں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبردار کر دیا

لاہور(پی این آئی)محکمہ صحت پنجاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کورونا سے بچاؤ کی احتیاط کریں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبردار کر دیا، لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی پنجاب بھر میں شہريوں نے کرونا سے بچاؤ کی تدابير بھی چھوڑ ديں۔ سیکریٹری ہیلتھ نے صوبے ميں وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کا اظہار کردیا۔محکمہ صحت پنجاب

نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 15 روز میں کرونا کیسز بڑھنے کا الرٹ جاری کردیا۔ سیکریٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز ميں بچاؤ کا انتظام نہيں۔مارکيٹ آنیوالے شہریوں نے بھی نرالی منطق پیش کردی، کوئی کہتا ہے کرونا کبھی نہيں دیکھا، کوئی حکومت پر فنڈز لينے کا الزام عائد کررہا ہے، مگر ماسک پہننے پر کوئی تيار نہيں۔محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کو مراسلے کے ذريعے کرونا کی دوسری اور شديد لہر آنے پر خبردار کيا گيا ہے، ڈی سی اوز اور آر پی اوز کو ہدايت کی گئی ہے کہ ماسک اور سماجی فاصلہ یقینی بنائيں۔پنجاب میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد تقریباً 7 ہزار ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار 203 تک پہنچ گئی، 2 ہزار 180 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close