مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں، سینئر ن لیگی لیڈر نے پیشی کے 5 دن بعد دعوی کر دیا

لاہور(پی این آئی)مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں، سینئر ن لیگی لیڈر نے پیشی کے 5 دن بعد دعوی کر دیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر قانون پنجاب نے نجی ٹی وی نیوز سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروالیا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سازش میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی فارنزک کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہوسکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close