چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، علاقے کے ندی نالوں میں سیلاب، کتنی ہلاکتیں؟ کتنے مکان تباہ ہو گئے؟

چترال(پی این آئی)چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، علاقے کے ندی نالوں میں سیلاب، کتنی ہلاکتیں؟ کتنے مکان تباہ ہو گئے؟ چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا،جس کے باعث ندی نالوں میں سیلاب آگیا ، ایک لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔چترال کے ڈی سی شاہ سعود کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے

ندی نالوں میں سیلاب آگیا ، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ڈی سی چترال نے بتایا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ۔ڈی سی چترال شاہ سعود نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close