یوم آزادی کے موقع پر عمر کوٹ کے مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں

عمرکوٹ( سید فرقان ہاشمی) پورا ملک جشن آزادی کے رنگوں میں رنگا ہے، وہیں پاکستانی ہندو بھی اپنے وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے میدان میں اتر آئے ،پاکستان کی سلامتی بقاء کےلیے مندروں خصوصی طور پر پوجا پاٹ کا اہتمام کیا اور کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے

بھگوان سے انکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،تفصیلات کےمطابق پاکستانی غیرمسلم آبادی بھی یوم آزادی بڑےجوش و جذبےکےساتھ منارہی ہے14اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے عمرکوٹ کے مختلف مندروں میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا،عمرکوٹ کےجانی داس بھیل محلہ میں جہاں پر بھیل برداری نے اپنے وطن عزیز پاکستان سے محبت کا کھلا ثبوت دیا اور ساتھ ہی دنیا کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان میں بسنےوالے تمام مذاہب کےلوگ سبزحلالی پرچم کےسائےتلے ایک ہیں اس موقع پر نمائندہ”پی این آئی”سے گفتگو کرتےہوئے ہندو نوجوان بھیمراج بھیل،سماجی رہنما میرچند بھیل،کیول رام خوشحال داس بھگت چیتن داس سمیت دیگر نے بتایا کہ ہم غیرمسلم پاکستانی اپنے وطن عزیز سبزہلالی پرچم تلے خوش اور آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مذہبی تہوار آج کے دن کی طرح ہی آزادانہ ماحول میں مناتے ہیں، انکا کہناتھاکہ پاکستانی عوام اور افواج کےساتھ ساتھ صوبائی و وفاقی حکومتیں ہمارے حقوق کا تحفظ کرتےہیں ،ہندو برادری کی جانب سے بھگوان شو اور ماتارانی سے پراتھنا کرتےہوئے کہاگیاکہ بھارتی جارحیت کی زد میں آئے کشمیری بھائیوں کو جلد سے جلد آزادی نصیب ہو اور وہ بھی ہماری طرح آزادانہ ماحول میں سانس لےسکیں،سماجی رہنماوں کا کہناتھاکہ جس طرح عمرکوٹ سمیت پورے ملک میں میں بسنےوالی ہندو برادری یا دیگر اقلیتی برادریاں نے اپنے وطن پاکستان سے کھلی محبت کا اظہار کرتےہیں یہ دنیا اور خاص طور پر بھارت کیلئے یہ پیغام ہے کہ یہ ملک نہ صرف اکثریتی مسلمانوں کا ہے بلکہ اقلیتوں کا بھی ہے اور پاکستان میں بسنے والے اقلیتی سچے محب وطن ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں