وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا، عوام کے لیے کب سے کھولا جائے گا؟ سٹاپ ٹو سٹاپ کتنا کرایہ ہو گا؟ کتنے ہزار فری پاس بانٹ دیئے گئے؟ جانیئے

اسلام آ باد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے. کل سے یہ عام عوام کیلئے کھولا جائے گا.وزیراعلیٰ ،گورنرخیرپختونخوا اوروزیردفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی

سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close