ابوجا (پی این آئی) نائجیریا میں توہین رسالت پر مبنی گانا بنانے والے گلوکار کو سزائے موت سنادی گئی۔22 سالہ شریف امینو نامی گلوکار نے مارچ کے مہینے میں توہین آمیز گانا بنا کر اسے واٹس ایپ کے ذریعے پھیلایا تھا۔ توہین آمیز مواد سامنے آنے کے بعد شمالی نائجیریا کی ریاست کانو میں شدید احتجاج ہوا تھا۔مظاہرین
نے گلوکار کے گھر کو توڑ دیا تھا جبکہ وہ خود چھپ گیا تھا۔ 2 روز قبل شرعی عدالت کے جج خادی علیو محمد کانی نے 22 سالہ گلوکار کو سزائے موت سنائی اور کہا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے، مجرم نے عدالت کے روبرو خود پر لگنے والے الزامات کا انکار نہیں کیا۔خیال رہے کہ نائجیریا کے بعض علاقوں میں شرعی قوانین نافذ ہیں جن کا اطلاق غیر مسلم شہریوں پر نہیں کیا جاتا۔ 1999 کے بعد سے اب تک شرعی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرموں میں سے صرف ایک ہی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں