پنجگور،14 اگست کو جوش و جزبے سے منانے کے سلسلے ‘ میں آج ڈی سی آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد

پنجگور ( پی این آئی) 14 آگسٹ کو جوش و جزبے سے منانے کے سلسلے میں آج ڈی سی آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور آور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. ایف سی کی جانب سے ونگ کمانڈر 127 ونگ نے کانفرنس میں شرکت کی. کانفرنس

کے دوران یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا. میٹنگ کے شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا. ڈی سی پنجگور نے تمام حاضرین کی آراء سننے کے بعد یوم آزادی کا پروگرام ترتیب دیا جسمیں پرچم کشائی کی تقریب، آزادی ریلی، ڈسٹرکٹ ھال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروگرام شامل ہے. اس کے علاوہ ڈگری کالج گرلز میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جاے گا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close