ہر حال میں عثمان بزدار کو بچاناہے،کون بیوروکریسی پر دبائو ڈال رہا ہے؟ عمران خان کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) بیوروکریسی پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ ہر حال میں عثمان بزدار کو بچاناہے، سینئر صحافی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیوروکریسی پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ ہر حال میں عثمان بزدار کو بچاناہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہا جارہا ہے کہ چار پانچ بکرے قربان بھی کرنے پڑے تو کوئی بات نہیں، یقین دہانی کروائی

جارہی ہے کہ انہیں بعد میں اچھی جگہ لگایا جائے گا۔عمران خان کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ ان لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ کسی کی قربانی دینی بھی پڑے تو دیدی جائے انہیں بعد میں کہیں نہ کہیں ایڈجسٹ کر کے انکا فائدہ کروا دیا جائے گا۔اس سے قبل صحافی عمران خان مریم نواز کے حوالے سے ہونے والے آج کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جھگڑا اور تصادم میں نہیں پڑتے، آج کا سارا معاملہ جاتی امرا اور لندن میں طے پایا، کئی لوگوں کی باقائدہ لندن میں موجود قیادت سے بات کروائی گئی اور پھر لوگوں کو منصوبے کے تحت اکٹھا کیا گیا۔صحافی عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز اس حد تک جا سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات اٹھانے کے قائل ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا والی پوری ریلی اسی تناظر میں کی تھی۔ جبکہ دوسری جانب شہباز شریف تعاون کرنے اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر شہبازشریف پیش ہوئے تو وہ تھوڑے کارکنوں کے ساتھ بھی پیش ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لاقانونیت، لڑائی جھگڑا مہم جوئی پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے مقامی رہنماؤں کی لندن میں موجود قیادت سے بات چیت کروائی اور پھر یہ سارا منصوبہ بنایا گیا اور اس کے لیے پیسے بھی خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو دور دور سے اٹھا کر یہاں لایا گیا ہے وگرنہ جاتی عمرہ سے نیب آفس کا چند منٹ کا راستہ ہے اگر مریم آرام سے پیش ہونا چاہتیں تو ہو سکتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close