جنوبی وزیرستان میں شجرکاری مہم کے دوران ٹائگرفورس کو نظرانداز کرنے پر ناراض

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شجرکاری مہم کے دوران ٹائگرفورس کو نظرانداز کرنے پر ناراض ہوکر واپس چلے گئے،مقامی انتظامیہ اور آرہی او کے خلاف نعرے بازی۔پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے تبادلے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی

جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن کے صدر داوود وزیر،ضلعی سینئیر وائس پریزیڈنٹ غلام رسول،ضلعی فنانس سیکریٹری بخت نواز اور دیگر عہدیداروں نے وانا پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ 9 اگست کو شروع ہونیوالی شجرکاری مہم کے سلسلے میں یوسپنہ رغزئی سپین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا،مقامی ٹائگر فورس کے سینکڑوں جوانوں کو اس میں حصہ لینے کیلئے جب موقع پر پہنچایا گیا،تو وہاں پر انتظامیہ اور ریجنل پلانٹیشن آفیسر نے دیگر اضلاع سے لائے گئے کرائے کے لوگوں کو ٹائگرزفورس کے جیکٹ پہلے سے پہنائے گئے تھے،اور مقامی فورس کو یکسر نظرانداز کردیا گیا،جس پر پی ٹی آئی وانا سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں نے احتجاج کے طورپر بائکاٹ کیا،اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی،ان کا کہنا تھا،کہ ہماری حکومت کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکرز کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا،کہ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک اور آر پی او،کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کریں،ان کا کہنا تھا ،کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں ان دونوں افراد کی موجودگی پی ٹی آئی کیلئے خطرہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا،کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا،تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ان کا کہنا تھا،کہ ہم شجرکاری مہم کے خلاف نہیں،ہم اس کو بھرپور انداز میں آگے لے جانا چاہتے ہیں،لیکن پی ٹی آئی کے فورس اور کسی بھی کارکن کو نظر انداز کرنے پر اپنا احتجاج کا راستہ بھی کھلا رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں