تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے

پشاور(پی این آئی)تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔بی آر ٹی میں 13 کلومیٹرکے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز زو کارڈ بھی جاری کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں