مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ آئیں، کارکنوں نے غنڈہ گردی کی، چیئرمین نیب کی منظوری سے لیگی رہنماﺅں، کارکنوں پر اندراج مقدمہ کا فیصلہ کیا ہے، نیب کا اعلامیہ جاری

لاہور(پی این آئی)مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ آئیں، کارکنوں نے غنڈہ گردی کی، چیئرمین نیب کی منظوری سے لیگی رہنماؤں، کارکنوں پر اندراج مقدمہ کا فیصلہ کیا ہے، نیب کا اعلامیہ جاری۔ریم نوازشریف کی آج نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس اورکارکنان کے درمیان تصادم ہوا ،

صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث نیب کی جانب سے مریم نوازکی پیشی منسوخ کردی گئی اورانہیں واپس جانے کا کہہ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہورکے دفتر کے سامنے ہونے والے تصادم پراب نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ آج مریم نوازکو ذاتی حیثیت میں موقف دینے کیلیے طلب کیا گیا تھا، مریم نواز خود پیش ہونے کی بجائے کارکنان کے ساتھ آئیں۔مریم نوازکی پیشی پرکارکنوں نے منظم انداز میں غنڈہ گردی کی، نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی با آئینی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤکیا گیا،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لیگی رہنماؤں اورکارکنوں پر اندراج مقدمہ کا فیصلہ کیا گیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں