لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی اور پولیس کارروائی کا نوٹس لے لیا، کیا حکم جاری کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب آفس پر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ
طلب کرلی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں