پاکستان کے کس بڑے شہر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی؟ کتنے یونٹ والے فائدے میں رہیں گے؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)پاکستان کے کس بڑے شہر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی؟ کتنے یونٹ والے فائدے میں رہیں گے؟ جانیئے۔کراچی کے صارفین کے لیے بجلی منہگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہے، گیارہ ماہ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے جاری کردیے۔شہر قائد میں

بجلی کی ترسیل کار کمپنی کے-الیکٹرک نے مجوزہ اضافے کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔پاور ڈویژن نے ابھی کے-الیکڑک کی بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔کے-الیکٹرک نے اپنی ویب سائٹ پر موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ حتمی نہیں ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں ایسے صارفین جو ماہانہ 301 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 65 پیسے منہگی ہوگی۔کے-الیکٹرک کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔کے-الیکٹرک نے بتایا کہ پانچ کلو واٹ لوڈ کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 9 پیسے مہنگی ہوگی۔اسی طرح پانچ کلو واٹ سے زیادہ لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگا۔کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کے شعبوں کے لیے بھی فی یونٹ بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگی۔صنعتی شعبے کے مختلف لوڈز کے لیے بھی فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگا جبکہ زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی ہوگی۔بلک سپلائی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ بجلی کی عارضی سپلائی اور پبلک لائیٹنگ کے لیے فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں