پنجاب میں کل سے ریسٹورینٹس سمیت دیگر کاروبار کھل جائیں گے، سنیما ہالز میں ماسک پہننا لازمی، رسیٹورنٹس میں 50 فیصد نشستیں پر کی جا سکیں گی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کل سے ریسٹورینٹس سمیت دیگر کاروبار کھل جائیں گے، سنیما ہالز میں ماسک پہننا لازمی، رسیٹورنٹس میں 50 فیصد نشستیں پر کی جا سکیں گی۔ پنجاب میں کل سے ریسٹورینٹس سمیت دیگر کاروبار کھل جائیں گے ۔کاروباری اداروں میں کام کو ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط کیا گیا ہے

جبکہ مانیٹرنگ کے لئے سپیشل ٹیمیں بنائی جا رہیں ہیں۔ حکومت کی اجازت کے بعد کل سے پنجاب بھر میں بازار، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور سنیما وغیرہ کھول دیے جائیں گےاورکورونا لاک ڈاؤن سے پہلے کے اوقات کار کے مطابق کاروبار چلے گا، ریسٹورنٹس میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا جبکہ ایس او پیز کے تحت پنجاب کے سنیما ہالز میں آنے والوں کو ماسک پہننا ہوگا،گنجائش سے 40 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ تھیٹرز میں بھی شوز ہوں گے لیکن 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنا بھی لازم ہوگا۔ریسٹورینٹ کے ڈائننگ ہال میں 50 فیصدتک لوگوں کوکھاناکھانےکی اجازت ہوگی، ہر ٹیبل کےدرمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائےگا، پلے ایریاز بند رکھےجائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں