چیف جسٹس کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہین عدالت اور بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے از نوٹس کی سماعت آج ہو گی

کراچی (پی این آئی)چیف جسٹس کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہین عدالت اور بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے از نوٹس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ آج کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس

آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ کل سپریم کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تجاوزات کے خلاف ایک سو سے زائد درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ سائن بورڈ گرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت بھی آج ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close